جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

کیاواقعی مولانا فضل الرحمن صاحب صدر پاکستان بن سکتے ہیں؟شائستہ لودھی کا چٹکلا

datetime 7  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ‘پیارے رمضان’ میں شرکت کی اور ہوسٹ رابعہ انعم کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔پروگرام کی میزبان نے شائستہ لودھی سے مختلف سوالات کیے جن میں سب سے

پہلے اْن سے پوچھا گیا کہ اگر کچھ شخصیات کے گھر آپ کو جانے کا موقع ملے تو ساتھ کیا لے کر جائیں گی۔بلاول بھٹو کا نام سْن کر شائستہ لودھی نے مٹھائی لے جانے کا کہا جبکہ نوازشریف کے گھر دستانے، اداکارہ وینا ملک کے گھر خوشبو اور شیخ رشید کے گھر مزے دار کھانا لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر گئیں تو انہوں نے مزیدار کھانے کھلائے تھے۔علاوہ ازیں جب اْن سے پوچھا گیا اگر بطور صحافی کسی سے سوال پوچھنے کا موقع ملے تو نام کے حساب سے کس سے کیا سوال پوچھیں گی۔اس پر اداکارہ کے سامنے جب جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیا گیا تو انہوں نے ایک منٹ کی تاخیر کیے بغیر اپنا سوال سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں گی کہ ‘سر کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…