اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا کل سے ایک ہفتہ ڈی چوک پر آتش بازی اور جشن کا اعلان

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کل سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر آتش بازی اور جشن کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر فوزیہ ارشد کے مطابق آج کی شاندار جیت پر پی ٹی آئی کل سے افطار کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں شاندار آتش بازی اور جشن منائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنوں اور فیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے

، یہ جشن ایک ہفتہ جاری رہے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پیسے لے کر تحریک عدم اعتماد لائی،یہ ملک و قوم کے خلاف جا رہے تھے،عمران خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکو شکست دی. ان خیالات کا اظہار عمر ایوب نے  اتوار کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کیساتھ صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن پیسے لے کر تحریک عدم اعتماد لائی،یہ ملک و قوم کے خلاف جا رہے تھے،عمران خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکو شکست دی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا آج پاکستان کی بقا کا دن ہے،عدم اعتماد کی تحریک لائی جا سکتی ہے،مگر اسکی بنیاد آئینی ہو،باہر بیٹھ کر ایسا نہیں کیا جا سکتا،ہم نے اسلیے اس اقدام کے خلاف ایکشن لیا۔ اس دوران تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا قوم کو سرپرائز مبارک ہو،یہ اچکن سلوا رہے تھے،مگر ہم نے کچھ اور کر دیا،پاکستان ایک خوددار قوم ہے،ہم کوئی بھکاری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف ایک بے شرم انسان ہیں ،تم کہتے ہو کہ پاکستان کی معیشت ونٹی لیٹر پر پڑی ہے،وینٹی لیٹر پر آج انکی سیاست پڑی ہے،ہم دو تہائی اکثریت سے آئندہ  الیکشن میں کامیابی لیں گے۔ اس موقع پر  پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ  پاکستان کے خلاف سازش ناکام ہونے پر قوم کو بہت مبارک ہو،افطاری کے بعد پوری قوم جشن منائے گی۔ انہوں  نے کہا کہ تین ایجنٹوں نے مل کر حکومت بدلنے کی کوشش کی ،ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ،عمران خان  چاہتے تو وہ وزیراعظم ہی رہتے لیکن انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کا کہا،اب میدان کھلا ہے لگ پتا جائے گا،اپوزیشن اب میدان میں آ کر مقابلہ کرے،یہ ڈرتے کیوں ہیں ،پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ہم آئندہ الیکشن میں دو تہائی  اکثریت لے کر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…