ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلیم صافی کی جان کوخطرہ ہے، حامد میر کادعویٰ

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی سلیم صافی جو اس وقت پروگرام میں موجود ہیں ان کی جان کو بھی خطرہ ہے اور اس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سلیم صافی کی جان کو کچھ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہے انہیں کس نے

یہ انسٹرکشن دیں ہیں انہیں دھمکی دی جائے اور گالم گلوچ کی جائے ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے کچھ عرصے بہت کارڈ کھیلے ہیں ، مذہبی کارڈ ، پھر انہوں نے فورن کانسپرنسی کارڈ کھیلا ، اب وہ جان کو خطرے کا کارڈ کھیل رہے ہیں، اگر ان پر کوئی تنقید کرتا ہے تو اس کی جان کیلئے بھی خطرات پیدا کرتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر سلیم صافی ، سہیل وڑائچ ، شاہ زیب خانزادہ اور ارشاد بھٹی موجود ہیں ، حکومت کے خلاف کوئی بھی صحافی تنقید کرتا ہے تو اس کیخلاف پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ ہے اس کی جانب سے باقاعدہ ان لوگوں کیخلاف ٹرولنگ شروع ہو جاتی ہے ان کو دھمکیاں اور گالم گلوچ دی جاتی ہیں ۔ قبل ازیں سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کےایک ٹویٹر پیغام ’’سرپرائز۔۔۔ سرپرائز۔۔۔سرپرائز، کل اور کل کے بعد پاکستان اور ملکی سالمیت کو بچانے کیلئے وہ ہو گا جو کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا! بس تھوڑا انتظار اور۔۔۔‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر نے کہا ہے کہ افسوس افسوس ۔۔۔ افسوس کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے لیکن انکی نہیں سنی گئی ۔ حامد میر نے کہا ہے کہ تاہم اپوزیشن کل ہر صورت پارلیمنٹ آنے کے لئے پرعزم ہے۔ اللّٰہ خیر کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…