اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیا گیا ہے جبکہ عثمان بزدار نے اپنے استعفیٰ دے دیا ہے ، ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سلیم صافی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’پرویز الہی نے مونس الہی کے خاطر اپنے خاندانی اقدار اور سیاست دونوں کو داو پر لگا دیا۔ نون لیگ علیم خان جیسے پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کو وزارت اعلی دے کر کایا پلٹ سکتی ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟۔
پرویز الہی نے مونس الہی کے خاطر اپنے خاندانی اقدار اور سیاست دونوں کو داو پر لگا دیا۔ نون لیگ علیم خان جیسے پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کو وزارت اعلی دے کر کایا پلٹ سکتی ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 29, 2022