لاہور(این این آئی)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر مچل مارش آج بروز ( منگل ) کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں دستیاب نہیں ہوسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باقی دو میچز میں بھی ان کی شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیا مینجر کول ہچکاک کا کہناتھا کہ مچل کا آج صبح اسکین ہواہے، اس کی رپورٹس آنا باقی ہیں،انہیں کولہے میں انجری ہوئی ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔