منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بحرین میں پردہ پوش خاتون کو داخلے سے منع کرنے پر بھارتی ریستوران بند

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی)خلیجی ملک بحرین میں بھارتی ہوٹل کے ہندو مالک نے حجاب کرنے والی خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں ایک ہوٹل کے ہندومالک نے باپردہ مسلمان خاتون کو

حجاب کی وجہ سے ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا جو کہ کسی عرب ملک میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔سوشل میڈیا پراس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بحرین کی ٹورزم اورایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک بھارتی ریستوران میں گئی لیکن اس وقت ان کی حیرت کی کوئی انتہا نہیں رہی جب ہوٹل کے ہندومالک کے ایما پرملازمین نے یہ کہہ کرانہیں اندرداخل ہونے سے روک دیا کہ حجاب پہننے کی وجہ سے وہ ہوٹل میں داخل نہیں ہوسکتیں۔حکومت نے ہوٹل بند کروا کراس کے ہندو مالک کوملک بدرکرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔وزارت سیاحت کی جانب سے تمام سیاحتی اداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ ریاست کے قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جب کہ ریاست میں کسی بھی فرد کے خلاف امتیازی سلوک کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…