جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بوڑھے والدین کو بے سہارا چھوڑنے پر عدالت کا 6 نافرمان بیٹوں پر جرمانہ

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے 6 نافرمان بیٹوں کو تین ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کو پیسے جمع کرکے پہنچانے کی ہدایت کردی۔پشاور ہائی کورٹ میں بوڑھے والدین کو بے سہارا چھوڑنے پر بیٹوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

ایس ایچ او اور بیٹے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس ایچ او پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے آپ بغیر ہتھکڑیوں کے لائے ہیں۔جسٹس روح الامین نے کہا کہ بیوی کا بھی حق ہے، پڑوسیوں کا بھی حق ہوتا ہے لیکن والدین کا حق سب سے زیادہ ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ایک کمرے کے گھر میں والدین نے 6 بچوں کو پالا لیکن آپ لوگ ایک ماں باپ کو نہیں سنبھال سکتے۔سماعت کے دوران بوڑھے والدین کے ساتھ ساتھ وکلاء اور اسٹاف بھی آب دیدہ ہوگیا۔ عدالت نے تمام بیٹوں کو تین ہزار روپے ماہانہ والدین کو دینے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ ہر ماہ کی 26 سے 28 تاریخ تک تمام بیٹوں سے تین ہزار روپے لے کر ان کے گھر پہنچائے جائیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اے اے جی صاحب والدین کے تحفظ کے لیے آپ لوگوں نے جو آرڈی ننس بنایا تھا کیا وہ صرف دکھانے کے لیے تھا؟ صوبائی حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کرنا چاہییے۔دوران سماعت بڑا بیٹا بوڑھے والدین کو ساتھ لینے جانے پر رضا مند ہوا جس پر عدالت نے کہا کہ آپ لے جائیں انہیں اور خدمت کریں ان کی اور دعائیں لیں باقی بیٹے ہر ماہ تین ہزار روپے والدین کو ادا کریںگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…