بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ ہائوس پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سندھ ہائوس پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملہ پر آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہاگیاکہ پولیس کی زائد نفری ہونے کے باوجود سندھ ہاوس کا گیٹ ٹوٹنا شرمندگی کا باعث ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ پر 10 اہلکاروں کی غفلت پر

کارروائی کی جاری ہے، سندھ ہائوس حملے میں ایم این ایز سمیت ملوث 15 ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔آئی جی رپورٹ میں کہاگیاکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے بیان کے مطابق وہ احتجاج کے لیے پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے، تحریک انصاف کے ایم این ایز عطا اللہ اور فہیم خان کے پریس کلب آنے پر سندھ ہائوس جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ایم این ایز سمیت پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سندھ ہاوس کی طرف روانہ ہوا، واقعہ کے بعد عبد القادر مندوخیل اوور انچارج سندھ ہاوس کی مقدمات کے اندراج کی درخواستیں موصول ہوئیں،معاملے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اور آپریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، مظاہرین کو ایم این ایز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹ پر روکا نہیں گیا، مظاہرین کسی ریلی کی شکل میں ریڈ زون میں داخل نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، واقعہ کے بعد سندھ ہاؤس اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…