جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 سے تجاوز کرگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 181روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا182روپے پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تاریخ کی بدترین

گراوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے بڑھ کر181.20روپے اور قیمت فروخت180.70روپے سے بڑھ کر181.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید180.50روپے سے بڑھ کر181.50روپے اور قیمت فروخت181روپے سے بڑھ کر182روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یور و کی قیمت خرید198روپے اور قیمت فروخت200روپے پر برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید236روپے اور قیمت فروخت 238.50روپے پر مستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…