بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

 آٹھ وزیر اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں, راجہ ریاض نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں   

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰکیا ہے کہ حکومت کے 8وزراء اپوزیشن میں شامل ہونے کیلئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راجہ ریاض نے صحافی عمر چیمہ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے

جس میں 8 وفاقی وزراء و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں۔آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف چودہ اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیااور یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔شوکاز نوٹس ملنے والے منحرف اراکین کی فہرست میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر،راجہ ریاض احمد، احمد حسین ڈیہر، رانا محمد قاسم، محمد عبدالغفار وٹو، مخدوم زادا سید باسط احمد ، عامر طلال، خواجہ شیراز محمود، سردار ریاض محمود خان، وجیہہ قمر،نزہت پٹھان اور رمیش کمار شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…