بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جانوروں میں بیماری کے تباہ کن اثرات دودھ کی فروخت اور قیمت میں نمایاں کمی آگئی

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)گائیوں میں ہونے والی جلدی بیماری لمپی اسکن نے دودھ مافیا کو لگام دے دی، آئے روز دودھ کی قیمتیں بڑھانے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔کراچی کی سب سے بڑی دودھ منڈی بھینس کالونی میں دودھ کی فروخت میں 40فیصد کمی سامنے آئی ہے، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ

دودھ منڈی میں فی من قیمتیں 2500 روپے تک گر گئیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 80 روپے کمی ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں دودھ سستا ہونے کے باوجود شہری احتیاطا اسے خریدنے سے گریز کررہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 70 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا اس کے علاوہ کراچی کئی مقامات پر ایک لیٹر دودھ کے ساتھ ایک لیٹر فری دینے کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے لائوڈ اسپیکرسے آوازیں لگا کر سستا دودھ فروخت کرنا بھی شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دودھ فروشوں کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی اسکن کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، صوبائی ٹاسک فورس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد27 ہزار 734 سے تجاوز کرگئی۔صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 424جانور جلدی بیماری کا شکار ہوئے جبکہ اب تک لمپی اسکن سے225 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…