بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوٹیوب نے لائیو سٹریم کے مزید فیچر پیش کردیئے

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

پالو آلٹو(این این آئی )یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں کئی اہم سہولیات اور آپشن پیش کئے ہیں ان میں سب سے اہم لائیو گیسٹ کے نام سے مہمانوں کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کی سہولت شامل ہے۔دوسری جانب کسی کو بھی اسٹریمنگ لنک بھیج کر اسے دعوت دی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب نوٹیفکیشن کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریم دیکھنے کے کچھ پہلو بھی بہتر بنائے گئے ہیں

۔اسے مجموعی طور پرگولائیو ٹوگیدر کا نام دیا گیا ہے جسے جلد ہی صارفین دیکھ سکیں گے۔ ایپ میں اس کا اظہار ہوجائے تو اور لایئواسٹریم دیکھنے کے سہولیات کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ نے کہاکہ اسٹریم براہِ راست نشر ہونے سے پہلے بھی آپ اپنے دوستوں سے اسکرین شیئر کرسکیں گے اور انہیں دعوت دے سکیں گے۔ دوسری جانب میزبان تمام اعداد وشمار کو قدرے نئے اور بہتر انداز میں دیکھ سکے گا لیکن یہ ڈیٹا مہمانوں کو نہیں دکھائی دے گا۔یوٹیوب کے مطابق عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر اسٹریم ایک ہی شخص کنٹرول کرے تو اس پر بہت دبا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک اور مہمان کو اسٹریم میں شامل کرکے اس کام کو اب آسان بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک وقت میں دو یوٹیوبر ایک ساتھ اسٹریم کرکے زائد رقم بھی کماسکیں گے۔اس سے قبل یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں سرخ دائرے کا آپشن بھی پیش کیا تھا۔ پھر یوٹیوب نے ایک اور اعلان کیا تھا جس کے تحت ایک چینل سے دوسرے چینل تک لائیو ری ڈائریکشن کی سہولت پیش کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ آپشن قریبا ناممکن تھا۔ اس طرح پہلے تو یوٹیوب ایپ کو ہی فائدہ ہوگا اور دوم ایک ساتھ کئی یوٹیوبر اپنے اپنے فالوورز کو ایک اسٹریم پر لاسکیں گے۔تیسری تبدیلی لائیو اسٹریمنگ میں فل اسکرین بھی پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سوال و جواب کے فیچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…