بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا کو اجلاس میں شرکت کے لئے لئے منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق ترین گروپ نے باہمی مشاورت سے

پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ مانئس عثمان بزدار کے مطالبے پر قائم ہیں، عثمان بزدار کی زیر صدارت کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، پنجا ب کابینہ میں ترین گروپ کے دو وزرا اورچار ایڈوائزر شامل ہیں۔دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا کو منانے کی بدستور کوشش کی جارہی ہے، اس ضمن میں اہم وزرا کو ٹاسک دے دیاگیا ہے کہ ترین گروپ کے وزرا کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے منایاجائے ، پنجاب کابینہ کااجلاس آج شام ساڑھے چھ بجے عثمان بزدار کی زیرصدار ت ہوگا جس میں نو نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ پنجاب میں ہونے کیا جارہا ہے، ہم صورت حال دیکھ کر اپنا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ ئی تھی جس سے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…