بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان اس ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے ، بڑی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی اور وہ اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے او آئی سی کو آڑ بناتے ہوئے آئینی عمل میں تاخیر کی اور آئین کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 6 کی کارروائی بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے

باوجود حکومت کے پاس نمبرز موجود نہیں، اب عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ اپنے ہی ارکان اسمبلی کے گھر والوں پر حملہ کیا جائے، ایم این ایز کے گھروں پر حملے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں اس لیے کہہ رہے ہیں اسمبلی میں نہیں لائیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد 15سے کہیں زیادہ ہے اور جو لوگ عمران خان کے کیمپ میں بیٹھے ہیں وہ ان کیساتھ نہیں، عمران خان کو خود اپنے ممبران پر اعتماد نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی، گزشتہ روز ملک کا وزیر اعظم ارکان اسمبلی کو بد دعائیں دے رہا تھا، عمران خان اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو وزارت کی جو بیماری ہے، مودی یا اسرائیل بھی کہہ دے کہ ہماری کابینہ میں آجاؤ یہ وہاں بھی چلے جائیں گے، وہ وزارت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، جس کابینہ میں یہ وزیر رہا وہ وزیراعظم ذلیل ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…