پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

دوطیاروں کے پائلٹ دورانِ پرواز جہاز بدلنے کے لیے تیار انوکھا مظاہرہ کہاں پر براہ راست دیکھا جا سکے گا ، رپورٹ جاری

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

ویانا(این این آئی )اگلے ماہ ہوابازی کی تاریخ میں ایک دلچسپ مظاہرہ براہِ راست نشر کیا جائے گا جس میں دو پروپیلرطیاروں کو ایک مخصوص بلندی تک لے جایا جائے گا۔ اس بلندی پر دونوں پائلٹ طیارے سے جست لگائیں گے اور نوز ڈائیونگ کرکے نیچے گرتے طیارے پر اتریں گے۔ اس طرح دونوں ہواباز دورانِ پرواز ہی طیارے کا تبادلہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مظاہرے کا

اہتمام ریڈبل کمپنی نے کیا جسے بعض افراد نے دلچسپ اور کچھ لوگوں نے احمقانہ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں اسی مشروب ساز کمپنی کے اشتراک سے دو اسکائی ڈائیور نے بازوں والے سوٹ پہن کر پہاڑ سے جست بھری تھی اور ایک گزرتے طیارے تک پہنچے تھے لیکن اپریل میں ہونے والا واقعہ اس سے بھی زیادہ ہمت کا متقاضی ہے۔اس منصوبے کو طیاروں کا تبادلہ کہا گیا ہے جو ایک غیرمعمولی اسٹنٹ ہوگا۔ منصوبے کے تحت لیوک آئکنز اور اینڈی فیرنگٹن نامی پائلٹ پنکھڑی والے ہلکے ہوائی جہازوں کو 14000 فٹ تک لے جائیں گے جو اسکائی ڈائیونگ کی پسندیدہ بلندی بھی ہے۔ ایک مقام پر دونوں پائلٹ طیاروں کو چھوڑ کر باہر نکل کر چھلانگ لگادیتے ہیں۔اس سے قبل پہیوں نے نچے لٹکے تختوں ایئربریکس کو کھول دیا جائے گا جس سے طیارے کی رفتار سست ہوجائے گی۔ اس دوران دونوں پائلٹ ہوائی غوطہ لگاکر ایک دوسرے کے طیاروں تک پہنچیں گے۔ یوں چند منٹوں بعد ہوائی جہاز تباہ ہونے سے قبل ہی اس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے طیاروں کو کنٹرول کریں گے۔ یہ انوکھا مظاہرہ 25 اپریل کو ہولو نامی ویب سائٹ پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…