بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن کا اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کے پہلے روز شو آف پاور کا فیصلہ کیا ہے،

اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس کے پہلے روز شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اپوزیشن کے مطابق حکومت تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر سکتی ہے، حکومت کی جانب سے اجلاس کے پہلے روز قوائد میں ترمیم کا خدشہ ہے، حکومت کو کسی محاذ پر من مانی کا موقع نہیں دیا جائے۔ذرائع کے مطابق ایم این ایز کو اجلاس کے پہلے سے آخری روز تک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، اپوزیشن ایم این ایز اجلاس کے تمام سیشنز میں ایوان میں موجود رہیں گے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اجلاس میں صرف مرحوم رکن اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔اس کے بعد اجلاس 25 مارچ تک ملتوی کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…