ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

بزدار صاحب کو اپنے اراکین نے آپ کو مستعفی ہونے کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دیدی ، ‘ عظمیٰ بخاری کا دعوی

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کے اپنے اراکین صوبائی اسمبلی نے آپ کو مستعفی ہونے کے لئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ،آپ کے صرف دو دن باقی ہیں اور آپ ہمیں دھمکیاں دینے چل پڑے ہیں،

عثمان بزدار پنجاب کے 5 لوٹوں سے ملاقاتیں کریں تو وہ وہ جائز ہے اپوزیشن کے لوگ پی ٹی آئی کے ارکان سے ملیں وہ ضمیر فروشی ہے ؟،عثمان بزدار سے اپنے ارکان سنبھالے نہیں جارہے اور لوٹوں کی دعوتیں کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تو چوہدری شجاعت نے بھی کہہ دیا ہے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ،پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کی بدزبانی ، نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ان کے خلاف ہوئے ،عمران خان نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں،کیا کسی وزیراعظم نے کبھی لوگوں کو قتل کی دھمکیاں دی؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رخصتی کے لئے عمران خان ہی کافی ہیں،جعلی تبدیلی کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے ،مافیا کے سرغنہ اور ان کے چمچوں چمچیوں کا حشر ذلت آمیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ،علیمہ خان کی سلائی مشینوں،جمائما خان کا بنی گالہ اور بشری بیگم کے کرپشن کا بھی حساب ہوگا،قوم کی ایک ایک پائی تبدیلی مافیا سے وصول کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…