بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب بات عمران کے استعفے سے آگے بڑھ گئی، ایم کیو ایم رہنما کا بڑا اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اب بات وزیر اعظم عمران خان کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اب چیزیں پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک حکومت کے ساتھ ہیں اور انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ آخری وقت تک اس چیز کو دیکھیں گے جس میں عوام کی بہتری ہے۔قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر ہونے والے واقعے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے جلسے جلوس اور دھرنے کے بجائے تمام معاملات کو پار لیمنٹ میں حل کیا جائے،توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست سے ملک میں جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق نظر آ رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں اور اپنی جماعت سے نئے وزیر اعظم کی تقرری کردیں، ماضی کی حکومتوں میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے رہے ہیں اور جمہوریت بھی جاری رہی۔ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی تنہائی کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے اس کے سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…