اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) تحریک انصاف کے مزید اراکین قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرلیا ۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق حکومتی جماعت کے دس ممبران قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے،پی ٹی آئی کے 24منحرف ارکان نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق
پیپلزپارٹی سے رابطہ کرنے والوں میں عامر لیاقت بھی شامل ہیں ۔ ذرائع پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت نے بھی پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت نے خبر کو فیک قرار دے دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ’’ پیپلز پارٹی کیساتھ رابطے کی خبر فیک ہے ۔