پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

نجیب ہارون اپنی اوقات کے مطابق بات کریں،فواد چوہدری

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نجیب ہارون سے متعلق کہا ہے کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں، وہ ایک جذباتی شخص ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ نجیب ہارون کو پتہ چل گیا کہ عمران خان کہیں جانے والے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں کسی سے بلیک میل نہیں ہو ں گے

۔ منحرف اراکین کیلئے توبہ کے دروازے کھلے ہیں واپس آجائیں۔سندھ ہائوس پر جو کچھ ہو ا اس کی پارٹی نے کوئی کا ل نہیں دی ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں ، استعفیٰ د یں اور اور پھر دوبارہ  اپنے حلقوں میں الیکشن کیلئے جائیں لوگوں کو فیصلہ کر نے دیں کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں یہ لوگ پہلے عمران خان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں پھر لو ٹے بن جاتے ہیں کسی کو دھوکہ دینا مناسب نہیں اراکین کو کہتا ہو ں کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے واپس آجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلخیاں بڑھ رہی ہیں کم ہو نی چاہئے منحرف اراکین کے خلاف عوام غم و غصے میں ہیں عمران خان اس صورتحا ل میں بلیک میل نہیں ہو ں گے ۔ مسائل پر بات ہو نی چاہئے ،کوئی تصادم نہیں ہو گا ہم اپنا  جلسہ کریں گے اپوزیشن اپنا جلسہ کر ے جو کچھ گزشتہ روز سندھ میں ہوا اس کی ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی جو بھی سندھ ہائوس کے باہر یا اند ر ہو ا وہ اچھا نہیں ہوا  بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں چھڑوایا جائے ۔قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ منحرف ہونے والے 7 اراکین ہمارے پاس واپس آگئے ہیں اور اتحادیوں سے بھی ہمیں امید ہے کہ ان کا بھی فیصلہ چند دن یا 24 گھنٹوں میں ہی آجائے گا۔



کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…