بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ ہاؤس حملہ افٹرشاکس،پاکستان پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت بھی گرانے کااعلان، طبل جنگ بجادیا گیا

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

پشاور (این این آئی)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس حملے کو ریاست پاکستان پر حملہ قراردیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

نجم الدین نے لواری ہاؤس دیربالامیں نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 45 ارکان ہم سے رابطے میں ہیں اور مرکز کے بعد صوبے میں بھی جلد عدم اعتمادلائیں گے ، اپوزیشن ایک پیج پرہیاور ہم نے نااہل حکومت سے قوم کو نجات دلانے کے لیے کمرکس لیے ہیں،پی ٹی آئی کے یوتھیے اور کرم فرما کھول کر سن لیں جیالے اینٹ کاجواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد میں ایسے واقعے پر حملے پر ریاستی اداروں کی خاموشی کو افسوسناک اور معنی خیز قراردیااورکہاکہ خدانخواستہ یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے، عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ اور میڈیا کسی خاص جماعت کے آلہ کار بننے کے بجائے اپنی قومی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کریں اورذمہ داروں کونشان عبرت بنایاجائے ورنہ آج جو سندھ کے ساتھ ہوا یہ کل ریاست کی کسی بھی اکائی کے ساتھ ہوسکتاہے.اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان اور سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…