بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت ہاتھ ملتی رہ گئی، ترین گروپ نے ”سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد/لاہور(این این آئی) وفاقی وزراء پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ نے ”سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی۔

ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو کی گئی ”سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔دوسری جانب ترین گروپ کے عون چوہدری اسلام آباد پہنچے ، جہاں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں، ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…