بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کروڑوں سال پرانی سب سے بڑی شکاری وہیل کی باقیات دریافت

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

لیما(این این آئی)ماہرین نے لاطینی ملک پیرو کے صحرا سے 3 کروڑ 60 لاکھ سال پرانی ایک وہیل کا فوسل (محفوظ ہوجانے والی باقیات)ملنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس لاطینی امریکی ملک پیرو کے ریگستان سے ایک معدوم ہوئے جانور کا فوسل دریافت ہوا تھا۔

ماہرین حیاتیات اور سائنسی ماہرین کی ٹیم نے اب یہ دعوی کیا کہ یہ فوسل اس وہیل میں سے کسی ایک کا ہے جو آج سے 3 کروڑ 60 لاکھ قبل سمندروں پر راج کرتی تھی۔فوسل دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ ماریو اربینا کا کہنا تھا کہ ہم نے قدیم باسیلو سارس(لاکھوں سال پہلے موجود وہیل کی قسم)سے تعلق رکھنی والی ایک ایسی وہیل کا مکمل ڈھانچہ دریافت کیا ہے جو تقریبا 3 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے زندہ تھی۔ماریو اربینا نے کہا کہ باسیلو سارس کے فوسل کی دریافت بہت اہم ہے کیونکہ دنیا میں اس سے ملتے جلتے کوئی اور نمونے اب تک دریافت نہیں ہوئے۔ماریو اربینا نے بتایا کہ باسیلو سارس کا فوسل ہمیں 2021 کے اواخر میں لیما کے جنوب میں تقریبا 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صحرائے اوکوکاج سے ملا تھا۔ یہ صحرا لاکھوں سال پہلے سمندر کے نیچے تھا اور اس کے ٹیلوں سے بڑی تعداد میں حیرت انگیز قدیم سمندری ممالیہ کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ وہیل لگ بھگ 15 میٹر لمبی ہوا کرتی تھی ۔

ٹونا اور شارک کی طرح اس کے بڑے بڑے مضبوط دانت تھے جو کھانے کے لیے استعمال کئے جاتے تھے۔وہیل کی کھوج لگانے والی ٹیم میں شامل ایک ماہر روڈلفو سالاس گیسمونڈی نے بتایا کہ باسیلو سارس اس دور میں پائی جانے والی دیگر اقسام کی وہیل سے جسامت اور دانتوں کی وجہ سے مختلف ہے، ممکنہ طور پر یہ وہیل اس وقت کی سب سے بڑے شکاری ممالیہ میں سے ایک تھی۔

روڈلفو سالاس گیسمونڈی نے مزید کہا کہ باسیلو سارس کی دریافت بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ بہت زیادہ محفوظ اور صحیح حالت میں ملا ہے۔ اس سے پیرو کے سمندر کی تاریخ کو دوبارہ سے مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔ماہرین کا خیال ہے کہ ساڑھے 5 کروڑ سال پہلے باسیلو سارس جیسے سیٹاسیئن جانوروں نے خشکی سے پانی کی جانب ارتقا شروع کیا تھا۔ ساڑھے 3 کروڑ سال پہلے یہ آبی ماحول میں مکمل طور پر ڈھل چکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…