بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن قیادت نے تحریک عدم اعتماد کی قرارد اد تیار کرنے کی منظوری دید ی ہے اور آئندہ چند روز میں قرارداد لائے جانے کا امکان ہے ۔

اپوزیشن قیادت کو پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے 45ارکان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کا ایک بڑ ا گروپ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہے ۔دوسری جانب وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے رات گئے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عون چوہدری سے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔عون چوہدری نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی جانب سے کیے گئے رابطے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رات گئے پرویز خٹک سے رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران وزیرِ دفاع نے ترین گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔ عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اہم فیصلے روک لیں، جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…