بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کی منتخب کردہ حکمران جماعت کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں ن لیگی ہم خیال گروپ کا عثمان بزدار کیخلاف ووٹ ڈالنے سے انکار

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو میں او رمیرے ہم خیال ساتھی وزیراعلی عثمان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالیں گے

۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں جلیل شرقپور ی نے کہا کہ ہمارا 12 لوگوں کا گروپ وزیراعلی کے ساتھ تھا، (ن) لیگ کے 5 ووٹ اب بھی میرے رابطے میں ہیں اور عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اور 5 ساتھی عثمان بزدار کے خلاف ووٹ نہیں ڈالیں گے، عدم اعتماد لانا سیاسی پارٹیوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی منتخب کردہ حکمران جماعت کو 5 سال پورے کرنے چاہئیں، عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ووٹ کا مرحلہ آئے گا پھر دیکھیں گے، وزیراعلی کو مشورہ ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں۔جلیل شرقپوری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حالات ٹھیک ہوں گے تو مرکز میں بھی ٹھیک ہو جائیں گے، میں شروع دن سے ہی حکومت کی حمایت کرتا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے قومی مفاد دیکھوں گا پھر اپنے بارے میں سوچوں گا، مجھے کوئی وزارت یا مفاد نہیں چاہیے، صرف ملکی مفاد کے لیے عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…