بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان صاحب اب بس بہت ہوچکایہ قوم آپ کو اسٹریچر پر ڈال کر گھر بھیجے گی، احسن اقبال

datetime 19  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اب بس بہت ہوچکا، اب آپ پچ پر کھڑے رہے تو آپ کا کردار قوم خود درست کرے گی، یہ قوم آپ کو اسٹریچر پر ڈال کر گھر بھیجے گی، عدم اعتماد کا باؤنسر آپ کو لگ چکا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد داخل ہونے کے بعد سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے

، جو وزرائ� اس تحریک کو ناکام بنارہے تھے وہی اجلاس سے فرار دکھائی دے رہے ہیں، تحریک انصاف کے 10 سے زائد اراکین عمران خان پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے پاس میجک نمبر172 کئی درجے کم ہوچکا ہے، عمران خان وزیراعظم کی حیثیت کھو چکے ہیں، وہ ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے پر کوئی پالیسی حکم جاری نہیں کرسکتے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی سپریم کورٹ سے رجوع کا نیا ہتھکنڈا شروع کر رہے ہیں، عمران خان سپریم کورٹ کو بھی متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فاضل ججز عمران خان کی نیت کو جانتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اسی طرح کے ہتھکنڈوں سے فارن فنڈنگ کیس روک رہے ہیں، فیصل واوڈا نے بھی اسی طرح پیشی پیشی کھیل کر دو سال گزارے، یہ تحریک عدم اعتماد آپ کی نااہلی، مسلط کردہ مہنگائی کے خلاف ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری کو ورلڈ بینک میں جانے کی منظوری دینا غیر قانونی اقدام ہے، انتظامیہ، نیب ایف آئی اے کے ذریعے غیر قانونی کام کر رہے ہیں، کسی سرکاری افسر نے غیر قانونی انتقامی کارروائی کی تو اس کا پورا حساب کیا جائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ آئین و قانون میں لکھا ہے کوئی بھی رکن قومی اسمبلی اپنی منشا سے ووٹ ڈال سکتا ہے، جو عدم اعتماد میں رکاوٹ ڈالے گا وہ آئین کا مجرم کہلائے گا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر غنڈہ گردی کے بجائے دیوار کا لکھا پڑھیں، اخلاقی پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے 6 ارکان صوبائی اسمبلی کو آپ نے پٹے ڈالے، آپ دوسروں کے اراکین کو لیں تو وہ حلال ہیں اور آپ کے ساتھ ہو تو وہ ہارس ٹریڈنگ ہے، ہارس ٹریڈنگ یہ ہے تو عمران خان خود پہلے قوم سے معافی مانگیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سرکاری ملازمین کو ان کے فرائض کی بجا آوری سے روک رہے ہیں، سرکاری ملازمین آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمیداری نبھائیں، جو آئین و قانون میں رخنا ڈالے گا وہ آئیں و قانون کا انحراف کرے گا، تحریک عدم اعتماد کے راستے میں جو رکاوٹ ڈالے گا وہ قانون شکنی کا مرتکب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…