بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

گیم اوور ہوچکی‘ شیخ رشید کو مچھ جیل میں دیکھ رہا ہوں‘ منظور وسان کا نیا خواب

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی)اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی گیم اوور ہو چکی ہے اور انہیں بلوچستان کی مچھ جیل میں قید ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ایک ویڈیو بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسے

ہی بیانات آئیں گے لیکن شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔منظور وسان نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے۔تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کرکے ان سے الگ ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف اور اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اپوزیشن جلسہ کر سکے گی، 28 سے پہلے تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے، ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ قومی حکومت بنیتو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے، عمران خان اب کسی کو کچل نہیں سکتے کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…