بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

جنیوا(این این آئی) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں امسال بھی فن لینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے

جبکہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر براجمان ہے۔فہرست میں ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے اور نیدرلینڈز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔خوش رہنے والے ممالک میں لکسمبرگ چھٹے، سوئیڈن ساتویں، ناروے آٹھویں، اسرائیل نویں اور نیوزی لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔فہرست میں آسٹریلیا 12ویں، جرمنی 14ویں، کینیڈا 15ویں، امریکا 16 ویں، برطانیہ 17 ویں اور فرانس 20 ویں نمبر پرموجود ہے۔سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جبکہ بھارت 136 ویں نمبر پر ہے دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے گزشتہ سال پاکستان 105 جبکہ بھارت 139 ویں نمبر پر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…