بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز گل نے رمیش کمار سے معافی مانگ لی

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر شہباز گل نے رمیش کمار سے متعلق کہے لفاظ پر معافی مانگ لی ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز گل نے کہا کہ میں معذرت کرتا ہوں رمیش کمار سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، رمیش کمار جو حرکتیں کررہا ہے

اس پر کوئی بات نہیں کررہا، یہی الفاظ اگر انگریزی میں کہہ دیے جائیں تو کوئی اعتراض نہیں کرتا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے ذریعے شہباز گل کو نوٹس بھجوایا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل نے ٹی وی شو میں انتہائی نامناسب زبان استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے کینسر کی جعلی ادویات بیچنے کا بے بنیاد الزام لگایا، انہوں نے یہ سارے الزامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لگائے۔وکیل نے کہا کہ ہمارے مؤکل 2002 سے سیاست میں ہیں اور 2005 میں پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن انچیف ہیں اور پاکستان میں ہندوبرادری کے فعال رہنما ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے مؤکل نے ہمیشہ پاکستان کے قومی اہمیت کے معاملات پر ہمیشہ صف اول میں ہوتے ہیں، سیاست دان اور پاکستان میں ہندو برادری کے رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔شہباز گل کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ کو آپ نے ہماریمؤکل کے خلاف ‘دنیا نیوز پر اینکر کامران شاہد کی میزبانی میں ٹاک شو میں قائد اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر نامناسب زبان استعمال کی اور ان پر چیخا۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مؤکل کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مؤقف پہلے ہی سامنے آچکا ہے کہ انہیں وزیراعظم کی ناقص پالیسیوں پر اعتراض ہے، جس سے ملک کا معاشی اور سماجی نقصان ہوا ہے۔پروگرام کے میزبان کے حوالے سے کہا گیا کہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ میزبان نہیں کوئی مداخلت نہیں کی اور نامناسب زبان استعمال کرنے سے نہیں روکا۔رمیش کمار نے نوٹس میں کہا کہ شہباز گل 15 دن کے اندر معافی مانگیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…