بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا، خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر کا آئینے پر پیغام

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

رحیم یار خان (این این آئی) دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے ، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے،یہ آخری الفاظ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر اور دو بیٹیوں کی ماں میری روز کے ہیں جو انھوں نے خودکشی سے قبل شیشے پر تحر یرکیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری روز نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کی اور خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر نے ڈریسنگ روم کے شیشے پر لال رنگ سے ایک پیغام بھی درج کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔اطلاعات ہیں کہ خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھیں۔مبینہ خودکشی کے کیس کی تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد دوست نے کہا کہ روز کا شمار ضلع کے بہترین افسران میں ہوتا تھا تاہم روز کا خودکشی سے قبل واضح پیغام اس بات کا اشارہ ہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آخر خودکشی کی۔ایس ایس پی نے خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا روز کے شوہر لاہور میں مقیم ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے ، کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…