ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی منسٹر کالونی میں اہم ملاقات ، حکومتی اتحادی جماعتوں سے وعدے ، حکومت کیخلاف بڑے فیصلے

datetime 18  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو اب من مانی نہیں کرنے دی جائیگی ، اسپیکر قومی اسمبلی نے اگر آئین اور قانون کا غلط استعمال کیا تو ان کے خلاف بھی عدم اعتماد لائیں گے، اسپیکر عمران خان کو بچانے کیلئے طویل عرصے تک اجلاس ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سے منسٹر کالونی میںان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں احسن اقبال، اکرم خان درانی، مولانا اسعد محمود بھی شامل تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عدم اعتماد سے متعلق مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، ملاقات میں حکومتی ممبران کی اپوزیشن کو یقین دہانی سے متعلق سمیت حکومتی اتحادیوں کے تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق مشاورت اور ملاقاتیںجاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ق لیگ اور ایم کیو سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہوگی۔باپ والے بھی حکومت سے تنگ ہیں ان کو بھی ساتھ ملائیں گے۔ انہوں نے کہاحکومت کو اب من مانی نہیں کرنے دی جائیگی ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اسپیکر نے اگر آئین اور قانون کا غلط استعمال کیا تو ان کے خلاف بھی عدم اعتماد لائیں گے۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا اسپیکر عمران خان کو بچانے کیلئے طویل عرصے تک اجلاس ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسی کسی بھی کوشش کی مزاحمت اور مخالفت ہوگی۔ ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا ا سپیکر کو چودہ دن میں اجلاس بلا کر سات دن میں سارا عمل مکمل کرنا ہے۔اپوزیشن کی قانونی ٹیم کو حکومت اور سپیکر کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کیلیے تیاری کا حکم دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…