ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے ، سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے

سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے چند کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہو گئے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک چھوٹا گروہ ہاتھوں میں لوٹا لیے سندھ ھ ہائوس ریڈ زون میں احتجاج کیلئے داخل ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چالیس سے پچاس کارکنان منسٹر انکلیو سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے سندھ ہائوس ریڈزون داخل ہو ئے جہاں پر انہیں کہیں بھی نہیں روکا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ریڈزون میں تعینات پولیس کو بھی ہٹادیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پی ٹی آئی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے ہے ۔کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اور بینر اٹھائے ہوئے ہیں، تمام افراد نے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیاہے اور مطالبہ کر رہے ہیں منحرف کارکنان استعفے دیں ۔ کارکنان کاکہناہے کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے تاہم اب موقع پر اسلام آباد پولیس پہنچ گئی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…