بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلی خیبرپختون خوا کی سیکیورٹی پر 343 پولیس اہلکار تعینات خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر سالانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

پشاور( آن لائن ) محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کی سیکورٹی کے لئے 343 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے صوبے کی اعلی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی ہے،

جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی صرف سیکیورٹی پر سالانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی سیکیورٹی کے لئے 343 پولیس اہلکار تعینات ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ پر خرچ ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر کے پی شاہ فرمان کی سیکیورٹی پر 76 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ماہانہ اخراجات 26 لاکھ 60 ہزار روپے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزراء کی سیکیورٹی پر 364 اہلکار تعینات ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں، صوبے میں ججز کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار 194 ہے، اور ان ججز کی سیکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ حاضر سروس پولیس افسران کے کی سیکیورٹی کے فرائض 523 اہلکار سرانجام دے رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…