اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل آگیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میںوزیراعظم نے شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پرغور کا عندیہ دیدیا اور کہاکہ بات تو ٹھیک ہے، اس پر سوچتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بات تو ٹھیک ہے، اس پر سوچتے ہیں۔خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دے دی ہے اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائوس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہائوس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…