ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا پی ٹی آئی رہنما نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

چارسدہ/کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کو فروخت کروں گا۔ایم این اے فضل محمدخان نے پارٹی وفاداری تبدیل کرنیسے متعلق خبروں کی

سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا وفادار تھا اور رہوں گا۔فضل محمدخان نے ایک بیان میں کہا کہ اپو زیشن کی طرف سے رابطے کی بات اورہے ووٹ دینا الگ بات ہے ووٹ فروخت کرنا ایسا ہے جیسے اہلخانہ کو فروخت کیاجائے ووٹ فروخت کرنے سے پہلے اہلخانہ کوفروخت کروں گا۔دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کراچی سے ایم این اے عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھی جارہی ہے ایک مشکل وقت ہے حق اور باطل کی جنگ ہے اس مشکل وقت میں ہم اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عطا اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہماری جانیں بھی اپنے قائد اور پاکستان کے لیے حاضر ہیں، لعنت بھیجتا ہوں ان ضمیر فروشوں پہ جنہوں نے ضمیر بیچ کر پیسے لیے عہدوں یا مستقبل کی سیاست کے خاطر انہوں نے یہ فیصلے کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…