بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد ، کتنے فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیے دیا ،نیا سروے جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)44 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائدافراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 33فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان ک

و تحریک عدم اعتماد کاڈٹ کر سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کامیاب ہوگی البتہ 26 فیصد نے حکومت کے کامیاب ہونے کا کہا۔ 48 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور 27 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔سروے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں کس کو وزیر اعظم بنایا جائے ؟ کے سوال پر 27فیصد پاکستانیوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا کہاجب کہ 17 فیصد نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی البتہ آئندہ عام انتخابات میں 18فیصد پاکستانیوں نے (ن) لیگ کے سربراہ نوازشریف کے وزیر اعظم بننے کی امید کی جبکہ 16 فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے دوبارہ اس عہدے پر آنے کا کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…