بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو ازخود مستعفی ہو جانے کا مشورہ دیدیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو ازخود مستعفی ہو جانے کا مشورہ دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمر ان نیازی قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کھو چکے ہیں، وزیراعظم نہیں رہے،عمران نیازی کے اکثریت کھونے کے بعد ملک میں سنگین آئینی بحران پیدا ہو چکا

ہے،آئین کی رو سے اس وقت ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں اور کوئی حکومت نہیں،حالات کے پیش نظر بہتر ہوگا کہ عمران نیازی خود گھر چلا جائے۔ انہوںنے کہاکہ آئین واضح ہے کہ قائد ایوان کو ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل نہ رہے تو وہ عہدے سے الگ ہو جائے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان کی واضح رائے سامنے آنے کے بعد عمران خان غیر قانونی طور پر وزیراعظم ہاؤس پر قابض ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے غیر قانونی اقدامات آئین شکنی ہیں جس پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان قانونی طور پر وزیر اعظم نہیں رہے، پولیس اور دیگر ادارے ان کے غیر قانونی احکامات پر عمل کریں گے تو انہیں بھی کل قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،دس لاکھ کھ افراد لانے کے دعویدار کے ساتھ 172 بندے نہیں رہے،دس لاکھ افراد لانے کا دعوی کرنے والے کے اپنے بندے بھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں،ابھی تو صرف ٹریلر چلا ہے، فلم چلنا باقی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی ایم این ایز سامنے آئے ہیں، تین وزیر ابھی سامنے آنے ہیں، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے،سندھ میں گورنر راج لگانے کی بڑھکیں آ بیل مجھے مار ہے، چپڑاسی باس کو خودکش حملے کیلئے تیار کر رہا ہے ،سندھ میں گورنر راج کی نہیں ملک سے ڈنکی راجہ کی حکومت کی فراغت کی ضرورت ہے ،سندھ میں گورنر راج کی دھمکیاں آئین شکن حکومت کی آئین شکن باتیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…