بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بھی صدر قومی اسمبلی تحلیل کرسکتا ہے، کنور دلشاد

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشادنے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی توجہ آئین کے آرٹیکل 58 (2) کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پارلیمانی سیاسی جماعتیں کسی فرد کو قائد ایوان منتخب کرنے پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں تو صدر مملکت آئین کے آرٹیکل

58 (2) کے تحت قومی اسمبلی کو تحلیل کر سکتے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں کنور محمد دلشاد نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کے دوران یا اس سے پیشتر اپوزیشن اور حکومت کے حامیوں کے درمیان تصادم ہو جاتا ہے تو آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صدر کو اختیار حاصل ہے کہ مملکت کے مفاد میں ایمرجنسی لگا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…