بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی عدالت انصاف نے روس کویوکرین جنگ کے خاتمے کاحکم دیدیا،زیلنسکی کااعلان فتح

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

دی ہیگ(این این آئی)اقوام متحدہ کی اعلی عدالت (عالمی عدالتِ انصاف)نے روس کو یوکرین کے خلاف فوجی چڑھائی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کی جانب سے فوجی طاقت کے استعمال سے شدید تشویش کا شکار ہے۔ یوکرینی صدرولودی میر زیلنسکی نے اس فیصلے کومکمل فتح قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف کے ججوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن کو اس کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک یوکرین کے علاقے میں 24 فروری 2022 کو شروع کی گئی فوجی کارروائیوں کو معطل کرنا ہوگا۔ججوں نے مزید کہا کہ روس کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اس کے زیرقبضہ یا اس کی حمایت یافتہ دیگر فورسز بشمول دونیسک اور لوہانسک کی فوجیں کیف کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو بند کردیں۔زیلنسکی نے ٹویٹراس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روس کے خلاف اپنے مقدمے میں مکمل کامیابی حاصل کی ہے۔ آئی سی جے نے روس کو فوری طور پر حملہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایک پابند حکم ہے۔روس کو فی الفوراس کی تعمیل کرنی چاہیے۔ اس حکم کو نظراندازکرنے سے روس (دنیا میں)مزید تنہا ہوکررہ جائے گا۔آئی سی جے نے اپنے بیان میں کہاکہ روس کے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے نتیجے میں لاتعداد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اس سے عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سمیت اہم مادی نقصان ہوا ہے۔ حملے جاری ہیں اور شہری آبادی کے لیے جینے کے مشکل حالات پیدا ہورہے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ بہت سے افراد کوبنیادی غذائی اجزا، پینے کے قابل پانی، بجلی، ضروری ادویہ یا سردی سے بچنے کے لیے مصنوعی تپش تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ بہت بڑی تعداد میں لوگ انتہائی غیرمحفوظ حالات میں جنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…