بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

خاتون کے انتقال پروالدین حق مہر،جائیدادکافیملی عدالت میں دعویٰ کرسکتے ہیں’ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) ہائیکورٹ نے انتقال کرنے والی خاتون کے حق مہر اور جائیداد سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس فیصل زمان نے عظمت جہاں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کے انتقال کے بعد اس کے والدین حق مہراور جائیداد میں سے حصہ لے سکتے ہیں،

انتقال کرنیوالی شادی شدہ خاتون کے بھائی کو حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کا حق نہیں۔ہائیکورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق بیوی کا انتقال بھی ہوجائے تو اس کے والدین حق مہر کے لیے دعوی دائر کرسکتے ہیں۔عدالت نے بھائی کی حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار نے بہن کے انتقال کے بعد اس کے شوہر سے حق مہر اور جائیداد میں حصہ لینے سے متعلق دعوی دائر کیا گیا تھا۔فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار درخواست کے دائرہ اختیار سے متعلق قانونی وضاحت دینے میں ناکام رہا جبکہ درخواست گزار حق مہر اور جائیداد لینے کے لیے دعوی دائر کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔درخواست گزار کے مطابق انتقال کرنے والی فرحت نسیم اس کی بہن ہے اور درخواست گزار کے مطابق شادی کے وقت بہن کو اس کے شوہر نے حق مہر پورا ادا نہیں کیا تھا،درخواست گزار کے مطابق وہ مرنے والی بہن کی گارڈین(لواحقین)ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے بہن کے شوہر سے حق مہر اور جائیداد سے حصہ لیکر دینے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔درخواست گزار کی درخواست فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ نے بھی مسترد کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…