بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم لانگ مارچ کیلئے مشاورت مکمل ،حکمت عملی طے

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن )پی ڈی ایم لانگ مارچ کے سلسلے میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے مشاورت مکمل کرلی ۔ ذرائع کے مطابق 23 مارچ دوپہر 2 بجے باقاعدہ کراچی ‘ کوئٹہ سے قافلے روانہ ہونگے ۔کراچی سے قافلے کی قیادت جمعیت اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرینگے ۔

کوئٹہ سے جمعیت ‘ بی این پی ‘ پشتونخوا میپ کے رہنما قافلوں کی قیادت کرینگے ۔سندھ بلوچستان کے قافلے 24 مارچ کی صبح ملتان سے لاہور کی جانب راونہ ہونگے لاہور پہنچنے پر مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے کارکن قافلوں کا استقبال کرینگے ۔24 مارچ کی شام لاہور سے مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ کے کارکن بھی قافلوں کا حصہ بن جائینگے ۔24 مارچ کو ہی پشاور سے قافلے روانہ ہونگے جس میں جمعیت ‘ اے این پی ‘ ن لیگ کے مقام رہنما شامل ہونگے ۔25 مارچ کی صبح تمام قافلے راولپنڈی فیض آباد کے راستے اسلام آباد میں داخل ہونگے ۔ پی ڈی ایم ذرائع کا کہناہے کہ اگر کسی قافلے کو کسی بھی مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی تو باقی قافلے جس مقام پر ہونگے وہی پر دھرنا دینگے ۔23 مارچ کو اسلام آباد اورراولپنڈی کے قافلے ڈی چوک کی جانب بڑھیں گے اگر روکنے کی کوشش کی تو فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا جائیگا ۔28 مارچ تک ڈی چوک پر دھرنا دیا جائیگا روزانہ کے بنیاد پر جلسے ہونگے جس سے اپوزیشن پارٹی کے رہنما خطاب کرینگے ۔اپوزیشن کے ارکین اسمبلی اس دوران اسلام آباد میں ہی موجود ہونگے انہیں دارلحکومت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…