بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ کو گرفتارکرنے کا حکم جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سنندا شیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ کے خلاف 21 لاکھ بھارتی روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں

قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔درخواست گزارکے مطابق شلپا کے مرحوم باپ اور سننداشیٹی نے 2015 میں ان سے رقم ادھار لی تھی اور اسے جنوری 2017 تک ادا کرنا تھا لیکن اسے کبھی واپس نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے اس سے قبل رواں ہفتے کے شروع میں شلپا، ان کی والدہ اور بہن شمیتا کو قرض کی واپسی پر ایک تاجر کی طرف سے دائر دھوکا دہی کے معاملے میں سمن جاری کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا اور ان کی والدہ نے سمن کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تاہم پیر کو سیشن جج نے شلپا اور شمیتا کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا لیکن ان کی والدہ کو کوئی راحت نہ دی۔رپورٹس کے مطابق عدالت نے کہا کہ قرض لینے کے حوالے سے شلپا اور ان کی بہن کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے تاہم منگل کے روز مجسٹریٹ نے سنندا شیٹی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…