اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 14 ايم اين ايز کے اپوزیشن سے رابطے کا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 14 اراکين قومی اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ رابطے ميں ہيں۔نجی ٹی وی سماء کےذرائع کے مطابق 2 ممبران کی پيپلزپارٹی اور 3 کی ن ليگ سے بات چيت تقريبا آخری مراحل ميں ہے۔ تحریک عدم اعتماد اور اگلے انتخابات ميں ساتھ چلنے کی بات کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم این اے خواجہ شیراز کو

پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جبکہ ن لیگ نے ریاض مزاری اور امجد کھوسہ کو پیغامات بھجوائے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن ارکان نے اسپیکرآفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک جمع کرائی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ذاتی نہیں صرف قومی مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے، یہ پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے نظریات اور پاکستان کی بنیاد و اساس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں، ان کی بساط لپٹ چکی ہے، سیاست چلتی رہے گی، اتفاق و اختلاف بھی ہوگا، ملکی مفاد میں ہم سب متحد ہیں۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں 172 سے زائد ووٹ لیں گے، صدر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہی نہیں چھوڑا گیا۔تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔ اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔قومی اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ان اراکین میں پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین، ایم کیو ایم کے 7، بی اے پی کے 5، مسلم لیگ ق کے بھی 5 اراکین، جی ڈی اے کے 3 اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔دوسری جانب حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔ ان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2 آزاد اراکین بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…