پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

روسی صدر کو نفسیاتی مریض کہنے والی ماڈل کی لاش ایک سال بعد برآمد

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو نفسیاتی مریض کہنے والی ماڈل کی لاش ایک سال بعد برآمد ہوگئی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے گمشدہ 23 سالہ روسی ماڈل گریٹا ویڈلر کی لاش کار میں ایک سوٹ کیس سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گریٹا ویڈلر نے گزشتہ سال جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے روسی صدر کو نفسیاتی مریض کہا تھا۔تاہم رپورٹس کے مطابق ماڈل کے قتل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ نہیں بلکہ گریٹا کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے قتل کیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گریٹا ویڈلر کا 23 سالہ بوائے فرینڈ دمتری کوروون نے ایک سال سے زیادہ عرصے بعدپولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو ماسکو میں پیسوں کے تنازعہ کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ تین راتوں تک ہوٹل کے کمرے میں گریٹا کی لاش کے ساتھ سوتا رہا جسے اس نے ایک نئے خریدے ہوئے سوٹ کیس میں رکھا تھا۔تاہم اس کے بعد میں نے لاش کو لپیٹسک کے علاقے میں 300 میل کے فاصلے تک لے گیا اور اسے ایک سال سے زیادہ عرصے تک کار کی ڈگی میں چھپادیا۔دوسری جانب دمتری نے چالاکی کا مظاہرہ کیا اورگریٹا کی موت کے بعد اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہا تاکہ کسی کو اس کی موت یا گمشدگی کا پتہ نہ چل سکے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…