بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

لانگ مارچ کے حوالے سے ن لیگ کے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں،مولانا فضل الرحمن کا مشورہ

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے ن لیگ کے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں، مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے (ن )لیگ کو مشورہ دیا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے

ن لیگ کے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں، مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچیں۔پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کو تجویز دی کہ کارکنوں میں جوش و ولولہ بڑھانے کیلئے مریم نواز ن لیگ کے لانگ مارچ کی قیادت کریں۔ذرائع کے مطابق مولانا نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہور میں جمع ہونے کی کال دے جہاں سے مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کے راستے لاہور سے اسلام آبادجائیں، شہباز شریف اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قافلے کا استقبال کریں۔مولانا کی تجاویز پر لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ اور اعلان ن لیگ کی قیادت کرے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ماضی میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں (ن )لیگ کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے چکی ہیں،کراچی سے لے کر سوات تک پی ڈی ایم کے جلسوں میں مریم نواز نے (ن )لیگ کی قیادت کی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے جواب میں ن لیگ نے بھی ڈی چوک پر ہی 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا کہہ دیا ہے۔گزشتہ روز فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…