بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کے دراز قد شخص کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے دراز قد شخص نصیر سومرو کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی۔سندھ حکومت کی جانب سے دراز قامت پاکستانی نصیر سومرو کے علاج کیلئے 10لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے علاج معالجے کے لیے 10 لاکھ کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان کے دراز قد شخص نصیر سومرو سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔امتیاز شیخ نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلی سندھ کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہاکہ نصیر سومرو پاکستان کا سرمایہ ہے، انکی بیماری کی صورتحال میں سندھ حکومت نے اپنا فریضہ ادا کیا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ نصیر سومرو کی ذاتی اور حکومتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح اپنی عوام کی خدمت کرنا ہے۔واضح رہے کہ طویل القامت نصیر احمد سومرو کی عمر 51 برس ہے، وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…