بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

الحمداللہ! 75سالوں میں جو کام پوری دنیا کے مسلمان لیڈر نہ کر سکے وہ کام پاکستان کے بیٹے عمران خان نے کر دکھایا

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دیدیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمران خان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کام دنیا کے مسلمان لیڈر مل کر بھی نہ کر سکے وہ وزیراعظم عمران خان نے کر دکھایا

۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرشہباز گل نے کہا ہے کہ الحمداللہ!75سالوں میں جو کام پوری دنیا کے مسلمان لیڈر نہ کر سکے،وہ کام پاکستان کے بیٹے عمران خان نے کر دکھایا۔ واضح رہےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئے لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے اور اقوام متحدہ نے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے۔اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے جس کے تحت اسلامو فوبیا، مذہبی علامات اور طریقوں کا احترام اور مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقریر اور امتیازی سلوک کو کم کرناہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…