بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے دیگر کھیلوں کے میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم کا نام 50 سال قبل

لیبیا کے اْس وقت کے صدر معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہی کے نام پر ’قذافی اسٹیڈیم‘ رکھا گیا تھا۔ماضی میں سیاسی بنیادوں پر اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں تاہم اس مرتبہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مکمل مالیاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ ’یو گوو‘ کی سروسز حاصل کی ہیں تاکہ اپنے اسٹیڈیم کی مالیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکیں کہ اسپانسرشپ ڈیل کی مالیت کیا ہے، صرف قذافی اسٹیڈیم نہیں بلکہ نیشنل اسٹیڈیم اور دیگر میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس حوالے سے ایک عرصے سے کام کررہے تھے اور اسپانسرز کی طرف سے ردعمل اطمینان بخش ہے، ایک مرتبہ معاہدہ ہوگیا تو قذافی کی جگہ کسی اسپانسر کا نام آ جائے گا۔1959 میں تعمیر کیے گئے اس اسٹیڈیم کو ابتدائی طور پر لاہور اسٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا، تاہم 1974 میں معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہوں نے اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔کرنل قذافی کے اس اقدام پر اس وقت کے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اسٹیڈیم کا نام ان کے نام پر رکھ دیا تھا۔جب لیبیا کے سابق صدر کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو کچھ حلقوں کی جانب سے یہ رائے آئی تھی کہ پاکستان کو اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا چاہیے لیکن پھر یہ معاملہ دب گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…