بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

لانگ مارچ کی کال پرمسلم لیگ (ن)نے اہم فيصلے کرلئے

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )مولانا فضل الرحمن کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اہم فيصلے کرلئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت مریم نواز کریں گيں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیںگے۔اسلام آباد میں لیگی قافلے کا استقبال شہباز شريف کریں گے۔

(ن) لیگ نےجنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہورمیں جمع ہونے کی کال دے ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کا جلد حتمی فیصلہ اور اعلان نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے دی ہے۔پیر کو رات گئے مشترکا میڈیا ٹاک میں فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں کب تک بیٹھیں گے یہ فیصلہ ہم کریں گے، لوگ تیار رہیں تحریک عدم اعتماد کی تاریخ تک اسلام آباد میں رہیں گے۔ شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ کو بحفاظت ايوان پہنچايا جائے۔فضل الرحمان نے حکومت کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلادیں گے، ڈنڈے کا جواب ڈنڈے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے مسلم لیگ ن کے قافلے کی قیادت مریم نواز کریں۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کو تجاویز پیش کر دیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہور میں جمع ہونے کی کال دے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہا مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے ن لیگ کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ شہباز شریف اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قافلے کا استقبال کریں۔مولانا فضل الرحمن کی ان تجاویز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ اور اعلان ن لیگ کی قیادت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…