بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں اپوزیشن کا ممکنہ شراکتِ اقتدار کا فارمولہ تیار

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کرلیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب چوہدری پرویز الہیٰ کو دیئے جانے کا امکان ہے،

تاہم ان کے وزیر اعلٰی بننے کے بعد تشکیل پانے والی صوبائی کابینہ مختصر رکھے جانے کی تجویز ہے۔ اس وقت بزدار کابینہ میں 38 وزیر،4 مشیر اور4 معاون خصوصی شامل ہیں۔اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رکن کا انتخاب کیا جائے گا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی کا نام زیر گردش ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جگہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ کوگورنر بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کابینہ میں زیادہ وزارتیں مسلم لیگ(ن) کے پاس ہوں گی، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو بھی شیئر ملے گا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے،منگل ہونے والی ملاقات میں قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے، تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی ۔بعد ازاں جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی،خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔ اعلامیہ کے مطابق قائدین میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی گئی ،خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن کو (آج) بدھ کی شام 5 بجے کی دعوت دی،اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…